طاہر اشرفی کی ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائیوں جیسے: نواف المالکی
لاہور+ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار+ جنرل رپورٹر) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی۔ طاہر محمود اشرفی نے نواف سعید المالکی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان اور پاکستانی قوم سعودی عرب کی سلامتی، تحفظ اور دفاع کو پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور دفاع سمجھتی ہے۔ جامع مسجد مرحبا کری روڈ راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے۔ کسی کو مذہب کے نام پر زیادتی نہیں کرنے دیں گے۔