چین : رشوت خوری‘ مافیا کو پناہ دینے کا الزام سابق سینئر صوبائی عہدیدار پر فرد جرم
بیجنگ (شنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں پارٹی کے ایک سابق سینئر عہدیدار وانگ لی کھ پر رشوت دینے اور وصول کرنے مافیا جیسی تنظیموں کو پناہ دینے اور ان سے سازباز کرنے اور شناختی دستاویزات کی جعلسازی الزامات میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔