• news

بجلی کی قیمت میں اضافہ ، صارفین پر 40 ارب سے زیادہ بوجھ پڑے گا: شیری رحمن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے ٹویٹ  میں کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت بجلی کی قیمت میں 4.33 روپے اضافہ کر رہی، اس سے صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا جائے گا۔ غریب عوام کو "ریلیف پیکج" دینے کے دعویدار آئے دن ان پر مہنگائی کا بم گراتے ہیں۔ کیا صارفین مہنگی ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں؟۔ 

ای پیپر-دی نیشن