ایک دوسرے کو برداشت، قبول کرنا ہی انسانیت ہے: نور الحق قادری
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مذہبی و ثقافتی تنوع کے باوجود ایک دوسرے کو برداشت اور قبول کرنا ہی انسانیت ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزارت میں پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔ نئی تشکیل شدہ کمیٹی پاکستان میں موجود ہندو عبادت گاہوں سے متعلق امور کی دیکھ بھال کرے گی۔