• news

قومی سلامتی پالیسی پر اتفاق رائے پیدا کرنا حکومت کا کام ہے: پرویز اشرف 

لاہور (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پر اتفاق رائے پیدا کرنا حکومت کا کام ہے مگرحکومت نے ہر اہم معاملے پر پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر پالیسی بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت پالیسی کو خفیہ رکھ کر کون سے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن