اسلام آباد ایئرپورٹ سے 4 کروڑ مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی
اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اے ایس ایف نے ابوظہبی جانے والے مسافرکے بیگ سے 4 کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے 3 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف کے مطابق مسافر نور مال نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی، جس کی مالیت تقریبا چار کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ منشیات سمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔