• news

دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول  10 ویب سائٹس کی  فہرست جاری

واشنگٹن  (اے پی پی)امریکا کی   سائبر سکیورٹی کمپنی   کلاڈ فلیئر نے   دنیا  میں سب سے زیادہ مقبول 10 ویب سائٹ کی  فہرست جاری کر دی  ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ نے  کلاڈ فلیئر کے حوالے سے بتایا کہ  چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے  گوگل سے پہلی پوزیشن  چھین لی اب پہلے نمبر پر ٹک ٹاک، دوسرے پر گوگل، تیسرے پر فیس بک، چوتھے پر مائیکروسافٹ، پانچویں پر ایپل، چھٹے پر ایمازون، ساتویں پر نیٹ فلکس، آٹھویں پر یوٹیوب، نویں پرٹویٹر اور دسویں نمبر پر وٹس ایپ  ہے۔   واضح رہے کہ  ٹک ٹاک    ایک سال کے دوران اپنی پوزیشن کو بہتر کرتے ہوئے  ساتویں سے پہلے نمبر   پر آگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن