لائرز کمپلیکس تعمیر کیس‘ سی ڈی اے ممبر پراگریس کا جواب دیں: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ہائیکورٹ پارکنگ میں لائرز کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق کیس میں سی ڈی اے کے متعلقہ ممبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہاکہ لائرز کمپلیکس کی تعمیر میں کیا پراگریس ہے سی ڈی اے جواب دے۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے کہاکہ وزارت قانون و انصاف کا جواب جمع ہو چکا ہے۔ سی ڈی اے کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے کو کہیں کل متعلقہ ممبر ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہو، عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی۔