• news

لڑکی اور بچی قتل، نعشیں ڈرم میں بند کرکے نالے میں بہادیں

ماموں کانجن (نامہ نگار) پلاسٹک ڈرم سے لڑکی اور تین سالہ بچی کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ نامعلوم شقی القلب نے ایک 25سالہ لڑکی اور تین سالہ بچی کو مار کر انکی نعشیں پلاسٹک کے ڈرم میں بند کر کے سمندری ڈرین میں پھینک دیں جو لوگوں کی اطلاع پر ماموں کانجن پولیس نے نہر سے باہر نکال لیں ہیں۔ نعشیں دو دن پرانی نظر آتی ہیں۔ تاہم ان کے جسم پر تشدد کا کوئی واضح نشان نہیں ہے۔ پولیس نے دونوں نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے مقامی رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن