فیصل آباد، لڑکی، اوکاڑہ میں نوجوان نے خودکشی کرلی
فیصل آباد+ اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) معاشی اورگھریلوحالات سے دلبرداشتہ جواں سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر جبکہ اوکاڑہ کا 25 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناپر ٹرین تلے آکر خودکشی کرلی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق شورکوٹ کی رہائشی سدرہ قمر نے چندروزسے پریشان تھی گزشتہ روزاْس نے زہریلی گولیاں کھالیںجسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبرنہ ہو سکی۔ادھر اوکاڑہ کہ محلہ راٹھورانوالہ حویلی لکھا کا رہائشی 25 سالہ نوجوان زیب احمد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر چک نمبر 40SPکے قریب ٹرین تلے آکر خودکشی کرلی۔