وجیہہ سواتی قتل کیس ، ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) عدالت نے امریکی شہری وجیہہ سواتی کے اغواء وقتل کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی ہے۔پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ملزمان سے آلہ قتل اور نعش لکی مروت منتقل کرنے والی گاڑی برآمد کرنی ہے۔عدالت نے ملزمان رضوان حبیب، حریت اللہ اور سلطان خان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی۔ ملزمان کا ریمانڈ سول جج طارق خان کی عدالت سے حاصل کیا گیا۔ پولیس ملزمان کو سخت سیکورٹی میں واپس تھانہ سول لائنز لے گئی ہوگئی۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل خاتون وجیہہ سواتی اغواء ہوئی تھی، ان کے تین کم عمر بچے امریکا میں ہیں، وجیہہ سواتی اپنے شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھی۔