• news

کھیوڑہ: کان حادثہ میں نوجوان جاں بحق، گھر کا واحد کفیل تھا

کھیوڑہ (نامہ نگار)کھیوڑہ نمک کان حادثہ میں گھر کا واحد کفیل یتیم نوجوان جاںبحق ہوگیا۔ حادثہ کام کے دوران پیش آیا۔ محمد عظیم ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور تھا جسے نمک سے بھری ٹریکٹر ٹرالی لے کر نمک منڈی جانا تھا جوکہ مائن کے اندر ہی حادثہ کا شکار ہوگیا۔ محمد عظیم کا والد بھی کچھ سال قبل حادثہ میں جاںبحق ہوگیا تھا۔ محمد عظیم گھر کا واحد کفیل تھا۔ مرحوم کو اشک بار آنکھوں، آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پی ایم ڈی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کام کے دوران جاںبحق ہونے والے مزدور کی فیملی کو قانون کے مطابق واجبات ادا کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن