وزارت آئی ٹی کے تحت ملک کے 28 ویں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ آئی سی ٹی سروسز میں پاکستان دنیا کیلئے بہترین محل وقوع کا حامل ہے، ہماری آئی ٹی کمپنیاں، امریکہ، یورپ، مشرق وسطی، سمیت 120 سے زیادہ ممالک میں عالمی اداروں کو خدمات فراہم کرتی ہیں۔ دنیا کے کئی بڑے اداروں نے پاکستان میں عالمی مشاورتی خدمات کے مراکز، تحقیق اور ترقی کی سہولیات اور بی پی او سپورٹ سروسز سینٹرز قائم کیے ہیں۔ پاکستان میں 5 لاکھ سے زائد آئی ٹی ہنرمند موجود، ہرسال 25 ہزارکا اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو راولپنڈی جی ٹی روڈ پر ایمازون سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے افتتاح کے بعد بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی۔