• news

  پاک بحریہ کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ ‘گورنر بلوچستان  کی شرکت 

گوادر(آئی این پی) پاکستان نیوی کے زیراہتمام پاک میرین کی گوادر میں پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ گزشتہ روز پاک بحریہ کے پی این ایس اکرم میں ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان کے گورنر سید ظہور احمد آغا تھے، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے397 رنگروٹ جوانوں نے8 ماہ کا تربیتی کورس مکمل کرکے پاک میرین میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بحریہ کے بینڈ نے فوجی دھنوں سے سماء باندھا اور نوجوانوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے پاک میرین کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن