سرگودھا:پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا میں پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مصروف تفتیش ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے قصبہ شاہپور کے گاؤں سلیکہ میں رضوان عرف شاہ زیب کوئی کام نہ کرتا تھا جو گھر والوں سے خرچہ مانگتا تو اکثر جھگڑا رہنے لگا گزشتہ روز بھی نوجوان نے اپنی بہن مہوش سے پیسوں کا تقاضا کیا جس کے انکار پر مشتعل نوجوان نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ اس واردات کی اطلاع پر پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مصروف تفتیش ہے۔