• news

اسلام آباد میں نئے بلدیاتی نظام کیخلاف درخواست، صدر، سیکرٹری داخلہ، قانون سے جواب طلب

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری قانون کو جواب کیلئے جبکہ اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ بلدیاتی نمائندوںکی طرف سے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میئر کا براہ راست انتخاب، ڈپٹی میئرز کا عہدہ ختم کرنا خلاف قانون ہے، لوکل گورنمنٹ چلانے کے لیے غیر منتخب افراد کی کونسل بھی خلاف قانون ہے، لوکل گورنمنٹ 2015ء کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔ عدالت نے سماعت11 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن