• news

سکواش چیمپئن شپ: اسرار احمد، طیب اسلم  سلمان سلیم، عاصم خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسرار احمد، طیب اسلم، سلمان سلیم اور عاصم خان نے سی ایم پنجاب انٹر نیشنل اوپن سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب سکواش کورٹس پر جاری 6 ہزار امریکی ڈالرز انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں اسرار احمد نے نور زمان کو 2-3 ‘دوسرے کوارٹر فائنل میں طیب اسلم نے وقارمحبوب کو 0-3 ‘ تیسرے کوارٹر فائنل میں سلمان سلیم نے مہران جاوید کو 0-3 اورآخری کوارٹر فائنل میں عاصم خان نے وقاص محبوب کو 0-3 سے ہرایا۔

ای پیپر-دی نیشن