نوواک جوکووچ اے ٹی پی کپ سے دستبردار
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) عالمی نمبر ایک سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ اے ٹی پی کپ سے دستبردار ہوگئے ۔ ان کی آسٹریلین اوپن میں شرکت بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے ۔ یو ایس اوپن کے چیمپئن سام سٹور نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلین اوپن ان کے کیر یئر کے سنگلز کا آخری ایونٹ ہو گا۔ وہ ڈبلز مقابلوںمیں شرکت جاری رکھیں گے ۔