لاہور قلندرز نے فخر زمان کو فخر پاکستان بنا دیا :ثمین رانا
لاہور (سپورٹس رپورٹر )لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے کہا کہ ہم ہمیشہ فخر زمان کو اپنی ٹیم میں رکھنا چاہتے تھے۔ فخر زمان، راشد خان، شاہین آفریدی اور حارث رئوف پلاٹینم کیٹیگری میں تھے۔فخر ہمارے لیے اور ہمارے ایک اہم رکن کے طور پر بہت اچھے جارہے ہیں۔ جب انہوں نے لاہور قلندرز کیساتھ سفر شروع کیا تو لوگ انہیں شاید ہی جانتے تھے۔ پی ایس ایل اور لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم نے فخر کو فخر پاکستان بنا دیا ہے۔