سی پیک میں نوجوانوں کیلئے بے شمار مواقع ہیں: فرخ حبیب
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات میڈیا یونیورسٹی بنانے جا رہی ہے۔ اس میں میڈیا سے متعلق جدید علوم لارہے ہیں، میڈیا یونیورسٹی میں ایک سازگار ماحول فراہم کریں گے۔ نوجوانوں کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100ارب کا فنڈ مختص کیا گیا ہے تاکہ ان کے لئے کاروباری آسانیاں پیدا ہوں۔ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز بنائے جارہے ہیں۔ جن میں نوجوانوں کے لئے بے شمار مواقع ہیں۔ وہ زیبسٹ یونیورسٹی کے 9 ویں میڈیا فیسٹول کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں ہماری نوجوان نسل کی خداداد صلاحیتوں کی آبیاری کی جارہی ہے۔ کمیونیکیشن کا شعبہ اب روایتی نہیں رہا بلکہ بے شمار راستے کھل چکے ہیں۔18 کروڑ موبائل سمیں ملک بھر میں زیر استعمال ہیں، اس کے علاوہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم بھی ہیں۔
فرخ حبیب