ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد کر دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے جمیل احمد کی بطور ڈائریکٹر جنرل نیب تقرری کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پالیسی گائیڈ لائن کے تحت کسی بھی ریٹائرڈ سول سرونٹ کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کے لئے اخبار اشتہار کی ضرورت نہیں، وکیل درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا کہ ڈی جی نیب کی تقرری میرٹ سے ہٹ کے کی گئی۔ ڈی جی کی تقرری کے وقت قانون کو نظر انداز کیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت ڈی جی نیب جمیل احمد کی تقرری کو کالعدم قرار دے۔
ڈی جی نیب تقرری