فنڈز روکنے کے باوجود انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے: مدر ٹریسا ٹرسٹ
نئی دہلی (اے پی پی) :بھارت میں رومن کیتھولک راہبہ مدر ٹریسا کی جانب سے کھولے گئے فلاحی ادارے نے کہا حکومت کی جانب سے غیر ملکی فنڈنگ معطل ہونے کے باوجود انسانیت کی خدمت جاری رکھی جائے گی۔ مشنریز آف چیریٹی کی ترجمان سنیتا کمار نے کہا ادارہ فنڈنگ کے بارے میں فکر مند نہیں، بھارت میں حزب اختلاف کے لیڈر پی چدمبرم نے مودی سرکار کی طرف سے فنڈ معطلی کو مدرٹریسا کی توہین قرار دیا ہے۔ ادھر ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے کیتھولک چرچ کے ایک پادری سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر قبائلیوں کو عیسائیت اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں کے نام فادر جام سنگھ ڈنڈور، پادری انسنگھ نناما اور منگو مہتاب بھوریہ بتائے جاتے ہیں۔
ْمدرٹریسا