چہرے پر قبائلی ٹیٹو بناکر خبریں پڑھنے والی نیوز اینکر کی سوشل میڈیا پر دھوم
ویلنگٹن (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی خاتون نیوز اینکر نے چہرے پر اپنے قبیلے کا روایتی ٹیٹو بنوا کر براہ راست نشریات میں خبریں پڑھ کے نئی تاریخ رقم کردی۔ 37 سال کی اورینی کائی پارہ چہرے پر ٹیٹو کے ساتھ ٹی وی پر خبریں پڑھنے والی پہلی اینکر بن گئیں۔ اورینی نے ٹھوڑی پر روایتی ٹیٹو بنوایا ہوا ہے۔ اپنے قبیلے کی روایت کو زندہ کرنے پر صارفین نے نیوز اینکر کو سراہا۔
نیوز اینکر