ای سی سی کا اجلاس آج طلب‘ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج طلب‘ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ فاطمہ فرٹیلائزر کیلئے گیس ریٹ، افغان عوام کیلئے 500 ملین ادویات، این ایچ اے کے 2022ء کیلئے بزنس پلان، پمز کیلئے ضروری آلات کی خریداری کیلئے فنڈز کی منظوری متوقع ہے۔ وزارت انرجی کی مالی سال کیلئے ضمنی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔ سمبڑیال، کھاریاں موٹر وے منصوبے پر بھی غور کیا جائے گا۔