• news

جلد ملک کے اندر تبدیلی  آنیوالی ہے : چوہدری شہباز

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما چودھری شہباز چھینہ نے کہا ہے کہ بہت جلد ملک کے اندر تبدیلی آنیوالی ہے قوم کی نظریںمحمد نواز شریف کی وطن واپسی پر لگی ہوئی ہیں ان کی وطن واپسی سے حکمرانوں کی رخصتی کا عمل مکمل ہوجائیگا کے پی کے کی طرح پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میںنواز لیگ اور اپوزیشن جماعتیں کامیابیاں حاصل کریں گی کیونکہ انہوںنے اپنے دور اقتدار میں عوامی فلاح وبہبود اور قومی تعمیروترقی کیلئے کوئی قابل ذکرکردار ادا نہیں کیا حکمران ملک کو ڈنگ ٹپائو پالیسی پر چلارہے ہیں جس سے عوام کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ا ن خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر چودھری کامران ورک ،چودھری سرفراز چھینہ ودیگر بھی موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن