• news

سیاسی اختلافات کو سڑکوں پرنہیں  پارلیمنٹ میں حل کرنیکی ضرورت ہے: رانا نصیر

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما رانا نصیر احمد خاں نے کہا ہے کہ ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے جس میں قومی اتحاد، یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ملک کسی لانگ مارچ، احتجاجوںکامتحمل نہیں ہے کیونکہ دشمن ہماری سرحدوں پر سیاہ بادلوںکی طرح منڈلا رہا ہے سیاسی اختلافات کو سڑکوںپرنہیں بلکہ پارلیمنٹ میںحل کرنیکی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میںحکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے کردارادا کرے ملک میںبڑھتی ہوئی مہنگائی اوربیروزگاری سے نت نئے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن