• news

 کامیابی حاصل کرکے وکلا  حقوق کی جدوجہد کے نئے دور  کا آغاز کرینگے: ذوالقرنین حیدر 

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) وکلا برادری کی پرجوش حمایت سے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن ذوالقرنین حیدر ورک ایڈووکیٹ کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے،8 جنوری کو ہونیوالے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وکلا حقوق کی جدوجہد کے نئے دور کا آغاز کرینگے۔ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے چودھری کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ نے وکلا کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے کے الیکشن کی مہم کے دوران وکلا برادری نے جس جوش و خروش سے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے اس پر ہم انکے بے حد مشکور ہیں اور انشا اللہ 8 جنوری کے الیکشن میں ہمارے حق میں ون وے ووٹنگ ہوگی۔اس موقع پر وکلا کی بڑی تعداد نے ذوالقرنین حیدر ورک کی حمایت کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن