نیو ائیر نائٹ کے نام پر ہلہ گلہ،شور شرابہ اسلامی تعلیمات کیخلاف ہیں:دائود رضوی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد دائود رضوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم قرآن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کریں مگر افسوس کہ آج کئی نام نہاد مسلمان غیروں کے طور اطوار اپنانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے نام پر ہلہ گلہ،شور شرابہ اور موسیقی کے پروگرام سرا سر اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔صاحبزادہ محمد داد رضوی نے نیو ائیر نائٹ کے پروگراموں کے لئے بعض مقامات پر شراب کے اسٹاک کی خبروں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے انتظامیہ کو اس کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی بارشیں نہیں ہو رہیں،کئی جگہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہو رہے ہیں قوم کو خرافات چھوڑ کر توبہ استغفار کرنی چاہیئے۔