• news

 بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کی وجہ آپس کی نااتفاقی تھی: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان

لاہور+ راولپنڈی(سٹاف رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خیبر پختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کی وجہ آپس کی نااتفاقی تھی جس کا فائدہ مخالفین نے اٹھایا لیکن راولپنڈی کے بلدیاتی انتخابات میں لال حویلی کی مشاورت اور متفقہ فیصلوں سے راولپنڈی میں کلین سویپ کریں گے کوئی اس غلط فہمی یا خوش فہمی میں نہ رہے کہ شیخ رشید اور فیاض چوہان ایک پیج پر نہیں آج واضح کرنا چاہتا ہوں کہ شیخ رشید احمد میرے بڑے اور شیخ راشد شفیق چھوٹے بھائی ہیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں تین سال کے دوران اپنے حلقے میں 2 ارب روپے کے لگ بھگ ترقیاتی منصوبے مکمل کروانے کے ساتھ جیلوں میں بھی انقلابی اقدامات کئے۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے حلقہ انتخاب میں ’’رابطہ عوام مہم ریلی ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کا آغاز ڈھوک کالا خان کرکٹ گرائونڈ ایکسپریس وے سے ہوا جہاں سے ریلی سروس روڈ ، کری روڈ چراہ روڈ اور لہتراڑ روڈ کے راستے کھنہ پل پر اختتام پذیر ہو ا۔

ای پیپر-دی نیشن