• news

5 سال بعد مشہد ایران کے لئے  پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز

لاہور (این این آئی)پی آئی اے نے تقریبا 5 سال کے بعد مشہد ایران کی پرواز کا آغاز کردیا ہے اور طویل عرصے کے بعد پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے، مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف ، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی ہے۔سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لئے چلائی جارہی ہیں، مشہد کے لئے براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن