مانچسٹر سٹی کی برینٹ فورڈ کیخلاف کامیابی، ٹیبل پر پہلی پوزیشن
لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے برینٹ فورڈ کو 0-1 سے شکست دیدی، انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ برینٹ فورڈ سے ہوا، لیگ ٹیبل پر ٹاپ پر موجود مانچسٹر سٹی نے میچ کے 16ویں منٹ میں حریف پر سبقت حاصل کی جب فوڈن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، وقفے تک برینٹ فورڈ کی ٹیم گول برابر نہ کرسکی۔دوسرے ہاف میں بھی کوئی گول نہ بن سکا اس طرح مانچسٹر سٹی نے میچ ایک۔صفر سے جیت کر لیگ میں 50 پوائنٹس حاصل کر لیے۔ٹیبل پر دوسرے نمبر پر 8 پوائنٹس کے فرق سے چیلسی کی ٹیم موجود ہے جبکہ لیورپول 41 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔