بھارت نے جنوبی افریقہ کو سنچورین ٹیسٹ 113 رنز سے ہر ادیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 113 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ سنچورین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 191 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 327 رنز بنائے ۔ پہلی اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم صرف 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ برتری میں دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بھارتی ٹیم174 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔تاہم 305 رنز کا ہدف جنوبی افریقی ٹیم کیلئے پہاڑ جیسا ثابت ہوا ‘ ہوم ٹیم 191 رنز کی مہمان ثابت ہوئی۔ بھارت نے یہ میچ 113 رنز سے جیت لیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کرلی۔ کے ایل راہول کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔