• news

انٹر سکول ہینڈ بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ لیڈی مکلیگن گرلز سکول نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور بورڈ انٹر سکول ہینڈ بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ لیڈی مکلیگن گرلز سکول نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل گرلز سکول گلبرگ کو 5گول کے مقابلے میں 7،گول سے شکست دے کر جیت لیا ۔ تیسری پوزیشن میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گرلز سمن آباد نے گورنمنٹ گرلز سکول قصور کو ہرایا ۔مہمان خصوصی پی سی بی کی کوالیفائیڈامپائر عافیہ تھیں ۔

ای پیپر-دی نیشن