مغربی سیاستدانوں کی سازشوں سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کو نقصان نہیں ہوگا: چین
بیجنگ (شنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چند مغربی سیاست دانوں کی سیاسی سازشوں سے بیجنگ سرمائی اولمپک کے شاندار مقابلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، بلکہ ان کے مذموم عزائم بے نقاب ہوں گے۔ وانگ نے کہا کہ اولمپک کا جذبہ دوستی، باہمی افہام و تفہیم، یکجہتی اور منصفانہ کھیل کے بارے میں ہے۔ بعض ممالک کی طرف سے اولمپکس کو سیاست زدہ کرنا اس کے جذبے کی مکمل خلاف ورزی اور بدنامی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ 76 ویں اجلاس میں بیجنگ سرمائی اولمپک کے حوالے سے اولمپک معاہدے پر قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔ 173 رکن ممالک کی حمایت سے یہ قرارداد اولمپک کے جذبی اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے بھرپور حمایت کے لیے ان کے اجتماعی عزم کا اظہار ہے۔ تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اولمپک سٹیج کے حقیقی ستارے ہیں، جنہیں دنیا بھر کے کروڑوں شائقین نے خوش آمدید کہا۔ چند مغربی سیاست دانوں کی سیاسی سازشوں سے اولمپک کھیلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، بلکہ اس سے صرف ان کے ارادوں کی بدصورتی بے نقاب ہوگی۔ گرین، جامع، کھلے اور صاف ستھرے نقطہ نظر کے ساتھ ، وانگ نے کہا کہ چین سرمائی اولمپکس کے لیے اعلی معیار، اعلی کوالٹی کی تیاری کو یقینی بنائے گا اور تمام ممالک کے عوام کے لیے منظم، محفوظ اور شاندار مقابلوں کا انعقاد کرے گا۔