• news

بازو پر ٹاٹوز‘چین نے قومی فٹبالر  پر پابندی عائد کر دی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) چین نے بازو پر ٹاٹوز بنانے پر قومی فٹبالر ژانگ لنپنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ٹاٹوز ہٹانے کی ہدایات کردی ۔ سپورٹس انتظامیہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ‘قومی سطح اور نوجوانوں کے سکواڈز میں ٹاٹوز بنوانا ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔ یہ تحریک اچھی مثال قائم کرنے میں مدد کرے گی ۔ اس سے قبل کچھ قومی فٹبالرز جن میں دفاعی کھلاڑی ژانگ لنپنگ بھی شامل ہیں کو ٹاٹوز ڈھانپنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن