• news

ایوان صدراسلام آباد کوآج  عوام کیلئے کھولا جائے گا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایوان صدرکو ہفتہ کو عوام کیلئے کھولا جائے گا۔ پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایوان صدر پبلک کے لیے یکم جنوری 2022 ہفتہ کو دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک کھولا جا رہا ہے۔فیس ماسک تمام مہمانوں/شہریوں کو پہننا لازمی ہے ۔ شہریوں سیکووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے  گا۔ کسی کو الیکٹرانک ڈیوائس، موبائل فون اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔شہری ایوان صدر کے جنوبی گیٹ سے آ سکتے  ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن