• news

 عمران خان مسلم دنیا کے نامور اور جید سکالرز کیساتھ آج تبادلہ خیال کر ینگے 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان مسلم دنیا کے نامور اور جید سکالرز کے ساتھ ہفتہ کو خصوصی نشست میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مسلم دنیا کے نامور اور جید سکالرز کے ساتھ ایک خصوصی نشست ہوگی جس میں وزیراعظم سوالات اور تبادلہ خیال کی اس نشست میں مسلم امہ کے ماضی، حال اور مستقبل کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ پہلا سیشن ہفتہ کو بعداز دوپہر دو بجے پی ٹی وی سے براہ راست نشر ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن