• news

پٹرول پمپس مالکان کو من مانیاں نہیں کرنے دینگے:رانا شکیل اسلم

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے پٹرول پمپس پر اوور چارجنگ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ اب اوور چارجنگ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنے پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو اوور چارجنگ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کرتے کہا ہے کہ متعلقہ افسر خود فیلڈ میں نکلیں اور پٹرول پمپس پر ناپ تول میں کمی کا جائزہ لیں اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں اور اس ضمن میں کسی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپس مالکان کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔ کسی کو شہریوں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ شہریوں کے مفادات کا مکمل تحفظ کریں گے۔ پٹرول کی فروخت کو مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ مقر کردہ نرخوں پر پٹرول کی دستیابی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن