ضروریات زندگی کی چیزوں میں کئی سو گنا اضافہ ہو چکا : شذرہ منصب
سید والا (نامہ نگار) نااہل اور نالائق حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی کے ساتھ جینے کی امید بھی چھین لی۔یہ باتیں مسلم لیگ (ن) ننکانہ کی رہنما سابق ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب‘ ضلعی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری شفیع اور ایم پی اے آغا علی حیدر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی دھرنے کے دنوں میں کہا کرتا تھاپٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہو تو سمجھ لینا کے وزیراعظم کرپشن کر رہا ہے ریاست مدینہ کی باتیں کرنیوالا ذرا دیکھے کہ لوگ کس حال میں زندہ ہیں دال روٹی تو ایک طرف اب تو لوگ روکھی روٹی کے لیے پریشان ہیں ضروریات زندگی کی چیزوں میں کئی سو گنا اضافہ ہو چکا ہے تبدیلی سرکار کی اب اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔اب ان نااہلوں کو ووٹ دینے والے بھی پریشان اور شرمندہ ہیں۔لوگ راتوں کو اٹھ اٹھ کر تبدیلی سرکار کے جانے کی دعائیں کر رہے ہیں