• news

قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے ہنگامہ کیا: امیر العظیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ منی بجٹ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ لوگوں کو بیوقوف بنانے کیلئے ہے۔ نام نہاد بڑی اپوزیشن نے حقیقت میں حکومت کو منی بجٹ پیش کرنے کی چھوٹ دے دی۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نورا کشتی کو قوم مسلسل دیکھ رہی ہے۔ہر موقع پرچور اور چوکیدار آپس میں مل جاتے ہیں، ڈرامہ عرصہ دراز سے جاری ہے۔ امیرالعظیم نے کہا کہ جب تک انڈین کلچر میڈیا پر حاوی تھا حکومت نے آنکھیں بند کی ہوئی تھی اور اب ترکی کے ڈرامے پاپولر ہو رہے ہیں تو ہر ڈرامے پر 30 لاکھ کا ٹیکس لگا دیا گیا ہے، صاف نظر آتا ہے کہ اس کے پیچھے امریکی وائرس ہے جو ترکی کی ہر راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن