• news

بطور کونسلر خود کو عوام کا خادم سمجھا :شہباز احمد قریشی

علی پورچٹھہ(نامہ نگار )بطور کونسلر خود کو عوام کا خادم سمجھا اور ہمیشہ اپنے شہر کے عوام کی فلاح وبہبود اور بہتری کے لئے کام کیا دن رات ہمہ وقت عوام کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی علی پورچٹھہ کے کونسلر شہباز احمد قریشی ایڈووکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا ہر وہ کام کیا جس میں شہر اور عوام کی بھلائی تھی اگر پورا وقت ملتا تو شہر کو ایک مثالی شہر بناتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لوں گا ۔

ای پیپر-دی نیشن