• news

چیمبر آف کامرس انتخابات :میاںکاشف اشفاق کی صدر عرفان اقبال شیخ کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد

لاہور (کامرس رپورٹر)چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان فرنیچر کونسل میاں کاشف اشفاق نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر عرفان اقبال شیخ کو سالانہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے مبارکباد کے خط میں انہوں نے کہا کہ صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر محمد سلیمان چاولہ اور بی ایم پی کے دیگر نائب صدور محمد جبار، شوکت علی اومرسن، ندیم قریشی اور شبیر حسن کی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی ان کی تمام چیمبرز اور منسلک تاجر تنظیموں میں مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔ ایف پی سی سی آئی میں اکثریتی نشستیں جیتنے کا سہرا چیئر مین بزنس مین پینل انجم نثار اور خواجہ شاہ زیب اکرم کی متحرک قیادت کے سر جاتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن