مفادات کی خاطر صحافت کو رسوائی کا سبب نہیں بننے دینگے: خالد حسین چوغطہ
سید والا(نامہ نگار)صحافت ایک مقدس پیشہ ہے زرد صحافت کرنیوالے مثبت صحافت کرنے والوں کا استحصال کر رہے ہیں مفادات کی خاطر صحافت کو رسوائی کا سبب نہیں بننے دیں گے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب سید والا کے صدر سینئر صحافی حاجی خالد حسین چوغطہ نے صحافیوں کی ایک تربیتی نشست کے اختتام پر خطاب کرتے کیا۔