• news

بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کو شکست دیں گے:چوہدری جمال ناصر

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی وسماجی راہنمائوں ٹکٹ ہولڈر چوہدری جمال ناصر چیمہ اور اسد امتیاز احمد خان ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بنیادی کارکنان کو ٹکٹیں دے کر مسلم لیگ ن کے گڑھ ضلع گوجرانوالہ میں ن لیگ کو شکست دیں گے پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا اب پنجاب میں بھی اس شکست کا سامنا کرنا پڑے گااس موجودہ مہنگائی کی لہر کو حکومت بہت جلد قابو کرکے عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی ریلیف پیکج دے گی مہنگائی اس وقت بین الاقوامی مسئلہ ہے جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی اصل وجہ سابقہ حکومتیں ہیں۔ انہواں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر ملکی دولت بیرون ممالک لے جاکر پاکستان میں کرپشن جیسے ناسور کو عروج بخشاجبکہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں محنت کش عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن