کوئٹہ میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: شاداب رضا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)دسمبر2021کوئٹہ میں ہونے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ملک دشمن قوتوں کو اب سر اٹھانے نہیں دیں گے۔بلوچستان کا بچہ بچہ پاکستان کے ایک ایک انچ کا محافظ ہے۔جان بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی ہے۔زخمیوں کو فوتی طبی امداد اور بہتر اعلاج کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرت ہیں ،مشکل کی ہر گھڑی بلوچ عوام کے ساتھ ہیں،شاداب رضا،ادویات ،خوردنی تیل پر نئے ٹیکسز حکومت فوری واپس لے۔حکومت اور اپوزیشن نے عوام کو بیواقوف بنا رکھا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن جمہوری روایات کو پامال کرنے سے باز رہیں۔قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری ہے۔حکومت و اپوزیشن پارلیمان کی حرمت کا خیال رکھنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔قومی اسمبلی کا تقدس پامال کرنے پر حکومت و اپوزیشن کو قوم سے معافی مانگنی چاہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کی مرکزی راہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے گزشتہ روز رکن مرکزی رابطہ کمیٹی و صوبائی صدر بلوچستان محمد علی بلوچ،سندھ کے صوبائی صدر علامہ نور احمد قاسمی،کے پی کے صوبائی صدر انعام اللہ خان،صوبائی صدرپنجاب ڈاکٹر حافظ شاہد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔