• news

بھارتی انتہاپسند مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں: عبدالغفور راشد

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ بھارت سیکولر ہونے کا دعویٰ توکرتا ہے مگر عملی طور پر ایک انتہا پسند ریاست بن چکی ہے۔خاص طور پر بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کے لیے خوفناک ملک بن چکا ہے۔ مسلمان اور مسیحیوں سمیت کسی بھی اقلیت کو انسان ہی نہیں سمجھا رہا۔ گائے کے سامنے مسلم کمیونٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ہندو انتہا پسندوں نے گائے کو اتنا مقدس بنا دیا ہے کہ اس کے مقابلے میں مسلمانوں سے تعصب برتا جارہا ہے اور اس کی بنیاد پر تعصب پھیلایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن