• news

شاہدرہ ٹائون: بیٹے کو لینے آئے شخص نے سابق بیوی قتل کردی

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ ٹاؤن میں ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی کو چھری سے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کی رہائشی 35 سالہ کرن شہزادی نے7 سال قبل گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر شہزاد سے طلاق لی اور اپنے سات سالہ بیٹے مرتضیٰ کے ہمراہ گلشن کالونی میں رہائش پذیر تھی۔ گزشتہ روز کرن شہزادی کا سابق خاوند شہزاد اپنے بیٹے کو لینے کے لئے آیا، جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ جس پر شہزاد نے طیش میں آکر چھری سے وار کرکے کرن کو شدید زخمی کردیا۔ ریسکیو ٹیم نے کرن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، مگر وہ جا نبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن