• news

کوٹ رادھاکشن: گیس بحران میں شدت، 20 گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

 کوٹ رادھا کشن (نمائندہ خصوصی) شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک مسلسل گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، وزیر اعظم عمران خان کا کھانا پکانے کے اوقات میں سوئی گیس فراہم کا دعویٰ محکمہ نے ہوا میں اڑا دیا۔ غریبوں  کے چولہے ٹھنڈے، حکمرانوں کو بدعائیں، بچے بھوک سے بلکنے لگے۔ حکومت عام آدمی کو ضروریات زندگی فراہم کرنے سے قاصر ہے اور  مہنگائی کو ساتویں آسمان تک پہنچادیا گیا۔ عوام مہنگی ایل پی جی گیس اور لکڑی خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے، سمجھ میں نہیں آتا بچوں کا پیٹ کیسے بھریں۔ ہوٹل والوں نے روٹی کے ریٹ بڑھا دیئے۔ انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بے بس ہو چکی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن