• news

سینٹ: پیپلزپارٹی نے گیس بحران پر تحریک التوا جمع کرا دی، بحث کا مطالبہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی نے گیس بحران پر تحریک التوا سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ پی پی نے تحریک التوا میں گیس بحران پر سینٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک التوا سینیٹر تاج حیدر اور سلیم مانڈوی والا نے جمع کرائی۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ سینٹ کا معمول کا ایجنڈا معطل کرکے گیس بحران پر بحث کرائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن