بنک کی غلطی‘ کرسمس کے موقع پر 75 ہزار اکاؤنٹس میں ایک کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈ جمع کرا دیئے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) بنک نے 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر غلطی سے 75 ہزار اکاؤنٹس میں ایک کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈ جمع کروا دیئے۔ سینٹینڈر بنک کا عملہ اب پیسے واپس حاصل کرنے کے لئے دوڑیں لگا رہا ہے۔ یہ کام اس لئے زیادہ مشکل ہو گیا ہے کہ زیادہ تر رقوم حریف بینکوں کے کھاتوں میں جمع کرائی گئیں۔ غلطی اس وقت ہوئی جب 2000 کاروباری اکاؤنٹس سے دو مرتبہ ادائیگیاں کی گئیں۔